Pakistan Ramazan Geet by Aamir Liaquat Express Entertainment

July 09, 2014 Ambreen 0 Comments


Pakistan Ramazan Geet by Aamir Liaquat
Pakistan Ramazan Geet Lyrics: 
  • اللہ کی رحمت کا سایہ،توحید کا پرچم لہرایا
  • اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا

  • اللہ کی رحمت خاص ہوئی ،پیاراساہمیں مہمان ملا....اِس ماہِ مبیں کی برکت سے اسلام ملا، ایمان ملا
  • پھرنور سے بھیگی راتوں میںاِس دنیا کو قرآن ملا....اللہ کا بڑاانعام ملا،رمضان میں پاکستان ملا

  • رمضان رمضان رمضان کا فیضان
  • اللہ کا احسان ،ہم سب کا پاکستان
  • یہ تحفہ ہجرت ہے، شہداءکی امانت ہے
  • آقاکی بشارت ہے، رمضان کی برکت ہے
  • یہ میراوطن میرے مولا کی عنایت ہے
  • یہ خواب ہے شاعرکا، قائد کی ہے پہچان
  • رمضان رمضان رمضان کا فیضان
  • اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

  • یہ بہتے ہوئے چشمے، پھیلے ہوئے میدان
  • اورسونااگلتے ہوئے یہ کھیت یہ کھلیان
  • منہ زورہواہویاسمندر ہویامیدان
  • دشمن پہ قہر ڈھانے کو تےار ہرجوان
  • رمضان رمضان رمضان کا فیضان
  • اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

  • یہ ماہِ عبادت ہے، اعلانِ سخاوت ہے
  • سحری کی لطافت ہے،افطارکی لذت ہے
  • کونین کا ہر ذرّہ مصروفِ عبادت ہے
  • خوشیوں کا یہ اعلان، چاہت کا شبستان
  • رمضان رمضان رمضان کا فیضان
  • اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان

  • یکجہتی ملت کا بھرپور نمونہ ہے
  • رحمت کا خزانہ ہے، برکت کا خزینہ ہے
  • عصیاں کے سمندر میں بخشش کا سفینہ ہے
  • اک ماہ کا یہ مہمان،ملت کا نگہبان
  • رمضان رمضان رمضان کا فیضان
  • اللہ کا احسان، ہم سب کا پاکستان
Pakistan Ramazan Geet Video: